مہمند اور ہنگو، ڈسٹرکٹ کورٹس میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز 

    مہمند اور ہنگو، ڈسٹرکٹ کورٹس میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز 

  

  مہمند(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہفتہ صفائی مہم کاآگاہی پروگرام کا افتتاح۔آگاہی پروگرام میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیش جج محمد آمین خان کنڈی،ڈی سی مہمند افتخار عالم، ایڈیشنل سیشن جج اول ولی محمد،سینئر سول جج شکیل ارشد،وکلاء بار ایسوسی ایشن صدر گل رحمان،سول جج اول ضیاء الحسن،سول جج دوم رائس خان،ہلال احمر اور ٹی ایم اے اہلکاروں کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق گزشہ روز مہمند ڈسٹرکٹ کورٹ میں چیف جسٹس آف پشاور ہائی کورٹ کے خصوصی ہدایات پر ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح کیا۔پروگرام میں سیشن کورٹ سے سول کورٹ تک آگاہی واک ہوا۔ہفتہ صفائی پروگرام اور آگاہی واک میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیش جج محمد آمین خان کنڈی،ڈی سی مہمند افتخار عالم، ایڈیشنل سیشن جج اول ولی محمد،سینئر سول جج شکیل ارشد،وکلاء بار ایسوسی ایشن صدر گل رحمان،سول جج اول ضیاء الحسن،سول جج دوم رائس خان،وکلاء برادری،ہلال احمر اور ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ہفتہ صفائی پروگرام سے ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد امین خان کنڈی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح چیف جسٹس آف پشاور ہائی کورٹ کے خصوصی ہدایات پر ہوا ہے۔جن کا مقصد اپنے اردگرد ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے۔اور ساتھ عدالت،انتظامیہ،پولیس اور دوسرے ذمہ دار محکمے اپنے ریکارڈ اور ذمہ داریاں صاف رکھیں گے۔اس موقع پر ڈی سی مہمند افتخار عالم نے کہا۔کہ چودہ سو سال پہلے اسلام نے ہمیں صفائی کا درس دیا ہے۔جن کے بناء پر ہم عالمی وباء جیسے کورونا وائرس کو بھی شکست دے سکتے ہیں۔جبکہ وکلاء بار ایسوسی ایشن کے صدر گل رحمان مہمند نے کہا۔کہ بدن کے صفائی کے ساتھ اپنے ذہین کو بھی صاف کرنا ہوگا۔اور ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنے اردگرد کی صفائی ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہیں۔

ہنگو (بیورورپورٹ)ٹل میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کردیاگیامعزز چیف جسٹس جناب وقار احمد سیٹھ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہنگو محترمہ حاجرہ رحمان کے حکم پر سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ ٹل جناب ریاض داوی نے ٹل تحصیل میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائی کورٹ نے اس ہفتے کو ہفتہ صفائی کے طور پر منانے کی ہدایت کی ہے اور ججز صاحبان کو ہدایت کی ہے کہ تمام جوڈیشل عمارات میں مکمل طور پر صفائی کریں۔ اس سلسلے میں سول جج ٹل نے ٹی ایم او ٹل کے تعاون سے ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کیا جس میں عدالتی سٹاف اور ٹی ایم او کے اہلکاران نے شرکت کی۔ ٹی ایم او ٹل کی نمائندگی محمد ریاض سینٹری انسپکٹر نے کی۔ اس موقع پر سول جج ٹل نے کہا کہ صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اس ہفتے کو بطور صفائی منانے کا مقصد صفائی کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔ اور لوگوں میں آگاہی پھیلانی ہے کہ صفاف اور ستھرا ماحول ہمارے لیے نہایت ضروری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -