صوابی،گھروں کے اندر ڈکیتی کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار

صوابی،گھروں کے اندر ڈکیتی کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار

  

صوابی(بیورورپورٹ)یار حسین پولیس نے گھر کے اندر ڈکیتی کرنے والے سرغنہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے رقم بر آمد کر لی۔ جب کہ ٹوپی پولیس نے تین قمر باز وں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے داؤ پر لگی ہوئی رقم بر آمد کر لی۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ماجد خان سکنہ قاسم یار حسین کی رپورٹ کے مطابق ان کے گھر میں تین ڈکیت گروہ گھس کر چار لاکھ پچاس ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوئے۔ بلب کی روشنی کی وجہ سے مدعی نے دو ملزمان کی شناخت کر لی تھی جس پر ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او یار حسین راز محمد خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ایک کامیاب کارروائی کے دوران سرغنہ عباس سکنہ قاسم کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے سرقہ شدہ پچاس ہزار روپے بر آمد کر لی۔ ڈی ایس پی سرکل ٹوپی افتخار علی کی نگرانی میں ایس ایچ او اکبر علی خان نے موضع کلابٹ میں چھاپہ مار کر موضع مینئی اور جھنڈا سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو جوا کھیلتے ہوئے موقع پر گرفتار کر لیا۔ان کے قبضے سے داؤ پر لگی ہوئی مبلغ دس ہزار روپے جب کہ تلاشی کے دوران دس ہزار دو سو روپے بر آمد کرنے کے علاوہ تاش اور پتے قبضے میں لے لئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -