حاجی عبدالحکیم انتقال کر گئے
صوابی(بیوروپورٹ) خدائی خدمتگار تحریک کے بانی کارکن اور اے این پی کے دیرینہ رہنما حاجی عبدالحکیم انتقال کر گئے۔ انہیں جمعرات کی شام اپنے آبائی گاؤں موضع ڈاگئی ضلع صوابی میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم پختون ایس ایف کے سابق صوبائی سیکرٹری جنرل عظیم خان یوسفزئی اور وقاص احمد کے والد تھے۔ مرحوم حاجی عبدالحکیم تحصیل رزڑ کے جنرل سیکرٹری سمیت ضلع کابینہ میں مختلف عہدوں پر رہ چکے تھے۔ وہ پارٹی کا ایک مخلص اور وفاداررہنما تھے۔ مرحوم کی رسم قل کل بروز ہفتہ موضع ڈاگئی (ضلع صوابی) میں ادا کی جائے گی۔