رُکن صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی کا لیبر کالونی تخت بھائی میں ''مزدور کور''  کا افتتاح

رُکن صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی کا لیبر کالونی تخت بھائی میں ''مزدور ...

  

 .تخت بھائی (تحصیل رپورٹر )رُکن صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی کا  لیبر کالونی تخت بھائی میں ''مزدور کور''  کے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان حصوصی شرکت۔ اس موقع پر محنت کش لیبر فیڈریشن کے صوبائی صدر ابرار اللہ جنرل سیکرٹری شیرزادہ محنت کش بلڈنگ لیبر یونین کے صدر اسدعلی جنرل سیکرٹری عطائالرحمن سابقہ ناظم شیر زمین انقلابی مزدور رہنما سرتاج خان اور رحمان کاٹن ملز کے دیگر مزدور  شریک  ہوئے۔ محنت کش لیبر فیڈریشن کے صوبائی صدر ابراراللہ نے ایم۔پی۔اے افتخارعلی مشوانی کو  رحمان کاٹن ملز میں مزدورں کو درپیش مُسائل سے اگاہ کیا۔جس پر ایم۔پی۔اے افتخارعلی مشوانی  نے اُنہیں یقین دلایا کہ جلد محکمہ انڈسٹریز  اور محکمہ لیبر کا ان مسائل کے حوالے سے ایک میٹینگ بُلائی جائے گی اور جو اپکے قانونی حقوق ہے  اپکو دلائیں گے، اُنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انصاف پر یقین رکھتی ہے اور ہر ایک مزدوروں کو انصاف ملے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -