پختون خواہ کالج آف آرٹ  عبدالولی خان یونیورسٹی مردان  میں آرٹ نمائش  کا انعقاد

پختون خواہ کالج آف آرٹ  عبدالولی خان یونیورسٹی مردان  میں آرٹ نمائش  کا ...

  

مردان (بیورورپورٹ)پختون خواہ کالج آف آرٹ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں آرٹ نمائش منعقد کیا گیا جس میں پینٹنگ انٹیریئر ڈیزائننگ، ٹیکسٹائل ڈیزائننگ شامل تھے۔ اس آرٹ ورک کا اہتمام فائن آرٹ کے آٹھویں سمسٹر کے طلبہ و طالبات نے کیا تھا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق اس موقع پر مہمان خصوصی تھے   تھے آرٹ نمائش میں  ملکی آرٹ ایکسپرٹس نے خصوصی شرکت کی انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پختونخواہ کالج آف آرٹ صوبے میں? آرٹ کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات دے رہا ہے جس کا اندازہ کالج میں منعقدہ نمائش سے لگایاجاسکتا ہے جس میں طلبہ وطالبات کے بنائے ہوئے آرٹ کے بہترین نمونے ہیں خاص کر صوبے کے کلچر کو بہترین انداز میں پینٹنگ اور فوٹو گرافی کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے کالج کے پرنسپل نے اس موقع پر  ملکی  آرٹ ایکسپرٹس کا کالج کی آمد پر شکریہ ادا کیا  اس موقع پر پروست ڈاکٹر فاروق حسین ڈائریکٹر ایڈمن سجاد علی شاہ ڈاکٹر سہیل ڈاکٹر ظفر موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -