اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا،محنت سے مقام ملا،شبنم

اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا،محنت سے مقام ملا،شبنم

  

 لاہور (فلم رپورٹر)  لیجنڈ اداکارہ شبنم نے کہا  ہے کہ انہوں نے  مصروف اور بھرپور فلمی صنعت میں اپنے اصول بنائے اور کبھی بھی ان پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ شبنم نے بتایا کہ میں راتوں کو دیر تک باہر نہیں رہتی تھی اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی مذاق وغیرہ اپنے ساتھی اداکاروں سے کرتی تھی اس وجہ سے نہیں کہ میں مغرور ہوں بلکہ مجھے اچھی طرح پتا ہے کہ مجھے اپنے ساتھی اداکاروں کے درمیان کس حد تک فاصلہ رکھنا ہے۔

  اداکارہ نے  بتایا کہ جب  انہوں نے فلموں میں کام کرنا شروع کیا تو اپنی شرائط سے انہیں آگاہ کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے  ابتدا میں  ہی سب کو بتا دیا تھا کہ وہ ایسا کوئی کام نہیں کریں گی جس میں عریانی ہو اورنہ ہی  ایسا لباس زیب تن کروں گی جس میں جسم عیاں ہو، اس لئے کوئی مجھ سے ایسے کام کی امید بھی نہیں رکھتا تھا کیوں کہ میں نے بہت شعوری طور پر اور احتیاط سے اپنا ایک معیار بنایا جس کو میں ہمیشہ بر قرار رکھنا چاہتی تھی اور اب بھی اس پر عمل پیرا ہوں۔

مزید :

کلچر -