میوزک میری زندگی ہی نہیں میری ذات کا بھی حصہ ہے، انور رفیع

  میوزک میری زندگی ہی نہیں میری ذات کا بھی حصہ ہے، انور رفیع

  

لاہور(فلم رپورٹر) سینئرپلے بیک سنگر انور رفیع نے کہا ہے کہ میوزک کی کوئی انتہا نہیں ہوتی میوزک میری زندگی ہی نہیں میری ذات کا بھی حصہ ہے اور میں میوزک میں کسی حد بندی کا قائل نہیں،اس دنیا میں جو جہاں تک پہنچنا چاہے اس کے لئے آسمان کھلا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ایک کریکٹر کے لئے ایک ہی آواز سوٹ کرتی ہے۔ اس سے ٹیمپو بنا رہتا ہے۔ایک فلم میں ایک ہیرو کے گانے ایک ہی آواز میں ہوں، وہی اچھا رہتا ہے۔

۔انور رفیع نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے میوزک کے شعبے میں بھی بہتری لانا ہوگی تبھی جا کرہم اچھی اور سپرہٹ فلموں کے ذریعے شوبزانڈسٹری کی ترقی میں کردارادا کرسکتے ہیں۔انور رفیع نے کہا کہ موجودہ دور میں پاکستان فلم انڈسٹری نئے مراحل طے کررہی ہے لیکن میوزک کے شعبے میں آج بھی فقدان دکھائی دیتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ فوری طور پر میوزک کے شعبے پر کام کیا جائے اور اس کی بدولت پاکستان فلم انڈسٹری کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں رسائی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ فلموں کی کامیابی میں میوزک اہم کرداراداکرتا ہے۔

مزید :

کلچر -