کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر 47عمارتیں سیل

      کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر 47عمارتیں سیل

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پرمختلف علاقوں میں کمرشلائزیشن فیس کے نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔گزشتہ روز نیو گارڈن ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اورجوہر ٹاؤن میں کارروائی کر کے 47عمارتیں سربمہر کر دی گئیں۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ کے شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم نے کینال/جی ٹی روڈ مناواں،واہگہ ٹاؤن کے علاقے میں دو غیر قانونی پرائیویٹ رہائشی سکیموں میں زیر تعمیر سڑکیں، سیوریج سسٹم اور دیگر انفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا۔اس کے علاوہ 8 سکیموں کے دفاتر سیل کر دیئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -