مال روڈ پر ڈی جی لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے خلاففلیکسز آویزاں 

مال روڈ پر ڈی جی لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے خلاففلیکسز آویزاں 

  

   لاہور(اپنے نمائندے سے)کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی،ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والا مافیا متحرک ہوگیا،مال روڈ پر ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی معظم اقبال سپرا کے خلاف فلیکسز لگا دی گئیں،ڈی جی کے خلاف لگائے جانیوالی فلیکسز پر منجانب پی ٹی آئی کارکنان اور ورکرز لکھا گیا، چند روز قبل ڈی جی پی ایل آر اے نے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں بے ضابطگیوں پر ملازمین کو نوکری سے معطل کیا تھا،اراضی ریکارڈ سنٹرز مرید کے، جلال پور، پیر والا، فیصل آباد میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا تھا،ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے صوبے بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا حکم دیا گیا جس کا ردعمل سامنے آگیا،ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی معظم اقبال نے بیشتر اراضی ریکارڈ سنٹرز کے ریکارڈ کی انسپکشن کا سلسلہ بھی شروع کروا دیا،دوسری جانب ڈی جی پلرا کا کہنا ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف اعلان جنگ ہے پیچھے ہرگز نہیں ہٹوں گا۔

،کرپٹ عناصر اپنے آپکو انکوائریز سے بچانے کیلئے پریشرائز کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -