فری خطاطی ورکشاپ کل ہو گی

فری خطاطی ورکشاپ کل ہو گی

  

لاہور(پ ر) فری خطاطی ورکشاپ کل بروز ہفتہ دارالسلام لوئرمال میں ہوگی جس میں خطاطی سیکھنے کاشوق رکھنے والے شریک ہوں گے۔ خطاطی فن ہی نہیں مسلمانوں کاتہذیبی، علمی اور ثقافتی ورثہ بھی ہے۔ خطاطی ورکشاپ سے انگلش، عربی کے معروف خطاط عکاشہ ساحل لیکچردیں گے۔

 اورعملی مشق بھی کروائیں گے۔ ورکشاپ صبح گیارہ بجے سے شروع ہوکردن تین بجے تک جاری رہے گی۔ خطاطی ورکشاپ کاعلمی،ادبی اورسماجی حلقوں کی طرف سے خیرمقدم۔یہ ورکشاپ طلبہ وطالبات کو خطاطی کی اہمیت سے آگاہ کرنے کاایک اہم ذریعہ ثابت ہوگی۔ واضح رہے کہ خطاطی محض ایک فن ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کاعلمی، تہذیبی اور ثقافتی ورثہ بھی ہے اس لئے خطاطی کے فن کوزندہ رکھنااوراسے سیکھناوقت کی اہم ضرورت ہے

۔ آج ہمارے ملک میں خطاط کافن دم توڑرہاہے۔ ضروری ہے کہ اس فن کوزندہ

رکھاجائے اوراپنے بچوں بچیوں کویہ فن سیکھایاجائے۔ خطاطی کے فن کوزندہ

رکھنے اوراپنے بچوں بچیوں کواس فن کی طرف راغب کرنے کے لئے ہفتے میں ایک

بار درالسلام لوئرمال پر فری خطاطی ورکشاپ کا انعقاد کیاجاتاہے۔ اس

سلسلہ کی تیسری فری خطاطی ورکشاپ کل بروز ہفتہ صبح گیارہ بجے سے شروع

ہوکر تین بجے تک جاری رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -