چوہنگ کے بازاروں میں آٹا نایاب،شہری دکانوں پر خوار

  چوہنگ کے بازاروں میں آٹا نایاب،شہری دکانوں پر خوار

  

چوہنگ (نامہ نگار) چوہنگ کے بازاروں میں آٹا نایاب ہوگیا ہے غریب عوام دوکانوں کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔پورے بازار میں سرکاری ریٹ پر آٹا دستیاب نہیں ہے جن دوکانداروں کے پاس آٹا موجود بھی ہے وہ بھی فروخت نہیں کر رہے مہنگے داموں فروخت کرنے کے لیے آٹے کا بحران پیدا کیا جا رہا ہے۔ پریس کلب چوہنگ کے عہدیداران سے بات کرتے ہوئے متعدد لوگوں نے بتایا کہ ان کے گھروں میں آٹا دستیاب نہیں ہے اور وہ کئی روز سے چاول کھانے پر مجبور ہیں۔عوام نے حکام بالا سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے کہ علاقہ بھر میں سرکاری ریٹ پر آٹے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو روٹی کے حصول میں کوئی رکاوٹ پیش نا آئے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -