شریف برادران نے عوام کے پیسے کو امانت سمجھ کر خرچ کیا،پرویز ملک

  شریف برادران نے عوام کے پیسے کو امانت سمجھ کر خرچ کیا،پرویز ملک

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اورشہبازشریف نے عوام کے پیسے کوامانت سمجھ کر پائی پائی خرچ کی ،آٹاچینی چور ایوانوں میں بیٹھے پاکستان کی خدمت کرنے والوں سے سیاسی انتقام لے رہے ہیں۔

،عوامی خدمتگارآج بیٹیوں کے ہمراہ عدالتوں میں دربدر ہورہے ہیں اور یہ پیغام دیاجارہا ہے کہ وطن کی خدمت کرنے والوں کو ایسی ہی ذلت رسوائی اور توہین کا سامنا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ،کرنل مبشر جاوید،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، چوہدری شہباز سمیراامجد،اظہر فاروقی تنویر ضیا بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -