حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے،محمود الرشید

      حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے،محمود الرشید

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہر طرح کے وسائل مہیا کئے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت سے تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے بدر اور نرگس بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کے درمیان نو تعمیرشدہ سڑک کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ پی ٹی آئی رہنما ذیشان صدیقی، میاں شکیل احمد، غلام مصطفی اور مہر رمضان  سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔میاں محمود الرشید نے بتایا کہ اس سڑک کی تعمیر پر ایک کروڑ 10 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر سے علاقے کے عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی- 

ایل ڈی اے حکام کو مون سون کے خاتمے کے فوری بعد سڑکوں کی پیچ ورک کے آغاز کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔میاں محمود الرشید نے کہا کہ علامہ اقبال ٹاون کی سڑکیں مدت سے شکست و ریخت کا شکار تھیں۔زینت، بدر اور نرگس بلاک کی سڑکوں کا پیچ ورک ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جارہا ہے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اربوں روپے کے عوامی فلاح کے منصوبے مکمل کررہی ہے-عوام کی خدمت ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے-ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھ رہا ہے-  صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں -

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -