چیمبر انتخابات کے امیدوار کاشف عمران بشیر کے اعزاز میں عشائیہ

  چیمبر انتخابات کے امیدوار کاشف عمران بشیر کے اعزاز میں عشائیہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاک چین دوستی کی معروف تنظیم آئرن برادرز کے سربراہ اور ممتاز تاجر رہنما عامر علی کی جانب سے گزشتہ روز کاشف عمران بشیر کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں لاہور چیمبر آف کامرس کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس موقع پر پیاف فاؤنڈر الائنس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔عشائیہ میں کاشف انور، ملک امانت صدر انجمن تاجران لاہور،بابر علی خاں، مظہر امین بٹ، اعجاز مغل،حاجی نواز پپو، ملک عثمان، شاہد محبوب، زاہد، خالد،زیبر شہزاد،خرم شہزاد، عقیل بھائی، رانا کاشف، عابد مشتاق، میاں شفقت،ملک فاروق حفیظ صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ ایم بلاک سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -