برانڈ آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی تارا گروپ کے نا م

برانڈ آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی تارا گروپ کے نا م

  

لا ہو ر(بز نس رپورٹر) پاکستان میں زرعی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے والے ادارے تارا گروپ پاکستان کو زراعت کی ترقی،کسان کی خوشحالی فی ایکٹر پیدداوار میں اضافے کے لئے معیاری زرعی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے پر اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے برانڈ آف ائیر ایوارڈ سے نوازا گیا۔تارا گروپ پاکستان کا ایک ایسا زرعی ادارہ ہے جس نے اپنے قیام سے لیکر آج تک  مقامی زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے جتنے بھی اقدامات کئے ان کے نہایت ہی حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے اسی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے تارا گرپ کو کئی بار صدارتی ایوارڈ سمیت دیگر اعزازات سے نوازا گیا تارا گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر چودھری مقصود احمد نے برانڈ آف دی ائیر وصول کرنے کے موقع پر کہا کہ ہمارا اولین مشن ہی معیاری زرعی مصنوعات و خدمات کی فراہمی ہے تاکہ شعبہ زراعت کو ترقی دے کر خود کفالت کی منزل حاصل کرتے ہوئے ملک و قوم کو حقیقی اور پائیدار ترقی سے روشناس کروایا جائے۔

مزید :

کامرس -