صوبائی وزیر اسپیشل ایجو کیشن کا نور تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کا دورہ

صوبائی وزیر اسپیشل ایجو کیشن کا نور تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کا دورہ

  

  لاہور(کامرس ڈیسک)صوبائی وزیر اسپیشل ایجو کیشن چوہدری محمد اخلاق نے نور تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور مریض بچوں میں تحائف تقسیم کیئے۔وزیر خصوصی تعلیم نے اس موقع پر کہا ہماری حکو مت عوام کی خدمت خصوصاً بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کو شش کر رہی ہے۔تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے متحرمہ شا ہدہ احمد نے بھی تقریب میں شرکت کی اور بچوں میں تحائف تقسیم کیئے۔ شاہدہ احمد نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے خاتمے کیلئے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں تحریک انصاف کی حکومت بھر پور تعاون کرے گی۔ میڈیکل شعبے کے انچارج ڈاکٹر حسیب نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے علاج کیلئے کئے جانے والے انتظامات پر بریفنگ دی، تقریب کے اختتام پر ڈائر یکٹرز نور تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن سجاد احمد چیمہ اور احمد وقاص ریا ض نے معزز مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا۔

مزید :

کامرس -