ایکولین پاکستان کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر کا انتخاب

      ایکولین پاکستان کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر کا انتخاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پریس ریلیز) عالمی پیکیجنگ پروڈیوسر، ایکولین نے Peter Hauggaardکو بطور نئے منیجنگ ڈائریکٹر ایکولین پاکستان، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی تقرری کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے یکم ستمبر2020 سے لاہور آفس سے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔Peter Hauggaard کمرشل اور آپریشنل تجربہ کے ساتھ سینئر جنرل منیجرکے عہدے پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ انہو ں نے ترکی، روس، انڈونیشیا، ایسٹونیا، سربیا سمیت متعدد ممالک میں اعلیٰ سطحی خدمات انجام دے چکے ہیں۔اس موقع پر Peter Hauggaardکا کہنا تھا کہ پاکستان میں فرائض ادا کرنے پر خوشی محسوس ہو رہی ہے، جو ایک ایسی معیشت ہے جس میں بڑے امکانات اور تیز تر پیشرفت ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ کاروبار ی مواقوں کی بہترین مارکیٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایکولین گروپ، جو 2018میں پاکستان میں سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ کار تھا، مقامی مارکیٹ اور اس خطے کی خدمت کا عزم لے کر آیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کی جس میں جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ بھی شامل ہے۔ یہاں آنے کے بعدسے ایکولین پاکستان کی صارفین کے ساتھ متعدد کامیاب شراکت داری جاری ہیں۔

مزید :

کامرس -