ہواوے نے نئی اسمارٹ ڈیویلپر ٹیکنالوجیز متعارف کرا دیں 

  ہواوے نے نئی اسمارٹ ڈیویلپر ٹیکنالوجیز متعارف کرا دیں 

  

 لاہور(کامرس ڈیسک)  سونگشین لیک (Songshan Lake)،چین، میں ہواوے ڈیویلپر کانفرنس 2020 منعقد ہوئی جس کے کلیدی خطاب میں ہواوے نے HarmonyOS 2.0 , EMUI 11  (HMS), HUWAWEI Mobile Service، HUAWEI HiLink  اور HUWAWEI Research کے بارے میں آنے والی اپ ڈیٹس کے بارے میں اعلان کیا گیا۔ یہ اپ ڈیٹس عالمی سطح پر ڈیویلپرز اور ایکو سسٹم پارٹنرز کو استعمال کرنے والوں کو زیادہ اور جدید تجربہ فراہم کے قابل بنائیں گی۔ ایونٹ میں، ہواوے نے چھ نئی پروڈکٹس بھی متعارف کرائیں جو ہواوے کے آل سینیریو ایکسپیرئینس(all-scenerio experience) میں اضافہ کریں گی۔ ان پروڈکٹس میں Huawei MateBook X,، Huawei MateBook 14، Watch GT 2 Pro Huawei، FreeBuds Pro Huawei،   Watch Fit Huawei  اور Huawei FreeLace Proشامل تھیں۔سہ روزہ کانفرنس کے دوران ہواوے نے، دنیا بھر کے ڈیویلپرز کو زبردست سرگرمیوں کے ذریعے اکھٹا کیا جن میں لیک سائیڈ ٹاکس، ٹیک سیشنز، ٹیک آور، کوڈ ایبلز اور دیگرشامل تھیں۔ اس کانفرنس کے دوران ڈیویلپرز کو نیٹ ورکنگ، تعاون اور ایسے طریقے دریافت کرنے کے مواقع فراہم کیے گئے جن کے ذریعے ہر استعمال کرنے والے کواسمارٹ آل سینیریو تجربات فراہم کیے جاسکیں۔

مزید :

کامرس -