یو بی ایل نے9 ویں لٹریری ایوارڈ ز کا اعلا ن کردیا

 یو بی ایل نے9 ویں لٹریری ایوارڈ ز کا اعلا ن کردیا

  

لاہور(کامرس ڈیسک) یو بی ایل نے 9 ویں لٹریری ایوارڈز کا اعلان کردیا جس کے مطابق اعلی پرفارمنس کا مظاہر ہ کرنے والوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا ہے دس مختلف کیٹگریز میں ایوارڈز دئیے گئے جس کے مطابق ریا ض احمد، احمد عدنان، زارا ممتاز،طیبہ تحسین،ابرار احمد،عظمت احمد انصاری، سید کاشف رضا، ہارون خالد اختر، امینہ ظفر، طارق رحمان اور عظمی خان کو ایوارڈز دینے کا اعلان کیا جبکہ ڈاکٹر آصف کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا ہے سی ای او و صدر یو بی ایل شہزاد دادا کا کہنا ہے کہ یو بی ایل نے ہمیشہ اچھے رائٹرز کی حوصلہ افزائی کی ہے اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ اسی طرح سے جاری رکھا جائے گا یہ لوگ ہمارا اثاثہ ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور ہم ان کے کام کو سراہتے ہیں ان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

مزید :

کامرس -