ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین کی لیجا کے نومنتخب ممبران کو مبارکباد

ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین کی لیجا کے نومنتخب ممبران کو مبارکباد

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے ریجنل چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشد نے لاہور اکنامک جرنلسٹزایسوسی ایشن (لیجا) کے سالانہ الیکشن میں نو منتخب عہدیداران صدرعامر نوید چوہدری، جنرل سیکرٹری حسن علی، نائب صدر منصور بخاری، فنانس سیکرٹری شہزاد خان ابدالی، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران فاخر ملک، شیخ رشید، سُدھیر چوہدری اور احسن صدیق کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران قومی مفاد بالخصوص معاشی ترقی کیلئے کاروباری برادری کی آواز بنے گے۔

 اور لیجا ممبران کی فلاح و بہبود کے لئے بھی کام کریں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ نو منتخب عہدیداران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معیشت کی بہتری کیلئے بھر پور کام کریں گے اور تاجروں کی آواز بن کر اُن کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہور اکنامک جرنلسٹزایسوسی ایشن معیشت کو در پیش چیلنجز اور ان کے حل کے بارے آگاہی اور شعور اُجاگر کرنے میں اپنا  بہترین کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈاکٹر محمد ارشد نے لاہور اکنامک جرنلسٹزایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

مزید :

کامرس -