(ن) لیگ، پیپلز پارٹی حکومت کر چکیں، اب ہمارا حق ہے، 5سال پورے کریں: گورنر پنجاب 

(ن) لیگ، پیپلز پارٹی حکومت کر چکیں، اب ہمارا حق ہے، 5سال پورے کریں: گورنر ...

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ صوبے میں اَمن وامان کا قیام پولیس اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، موٹروے پر خاتون کے ساتھ بد اخلاقی کے ملزموں کو نشان عبر ت بنایا جائے گا۔ گزشتہ روزگور نر پنجاب سے آئی جی پنجاب انعام غنی نے  ملاقات کی اورخاتون بد اخلاقی کیس سمیت صوبے میں اَمن وامان کے قیا م کے لیے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیاجبکہ گور نر پنجاب نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ تھانوں میں عوام کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور کسی بے گناہ کیساتھ ظلم نہ کیا جائے۔ بعدازں میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ آج آئی جی پنجاب سے صوبے میں اَمن وامان اور خصوصا موٹروے پر خاتون کے ساتھ بداخلاقی کے ملزموں کی گر فتاری کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔انہیں ہدایت کی ہے کہ خاتون بداخلاقی کیس کے ملزمان کو نہ صرف گر فتار کیا جائے بلکہ آئین وقانون کے مطابق ان کے خلاج سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کوہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔ آئی جی پنجاب سمیت صوبے میں تقر ریاں اور تبادلے میرے اختیار میں نہیں یہ وفاقی حکومت اور صوبے کے چیف ایگز یکٹو کا معاملہ ہے اور یقینی طور ہر کام آئین وقانون کے مطابق ہی ہورہا ہے۔ تحر یک انصاف واحد حکومت ہے جو پولیس سمیت تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے اپنے اپنے قوانین ہیں اور نوازشر یف کی وطن واپسی صرف قانونی طر یقے سے ہی ممکن ہوسکتی ہے۔ احتجاج کسی بھی حکومت میں اپوزیشن کا حق ہوتا ہے اور اگر وہ آل پارٹیز کانفر نس بلا رہے ہیں تو یہ انکا جمہوری حق ہے مگر میں انکو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اے پی سی ضرور کر لیں مگر احتجاج کی سیاست نہ کر یں کیونکہ عوام نے ہمیں 5سال کا مینڈ یٹ دیا ہے اور پانچ سال حکومت کر نا ہمارا آئینی وجمہوری حق ہے۔ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی اپنے دَور حکومت میں پانچ سال پورے کرچکے ہیں اور اب ہمارا بھی حق ہے کہ ہم اپنی آئینی مدت پوری کر یں۔قبل ازیں احساس سکالر شپ پروگرام کی تقر یب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم نے پنجاب کی یونیورسٹیز میں میرٹ کو یقینی بنادیا ہے اور میں یقین دلاتاہوں کہ اب تک پنجاب کی یونیورسٹیز میں جتنے بھی وائس چانسلرز لگائے ہیں سب میرٹ پر لگے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبے میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -