پاکستان میں صحافیوں اور سماجی کارکنوں پر حملے اور تشدد، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش 

  پاکستان میں صحافیوں اور سماجی کارکنوں پر حملے اور تشدد، اقوام متحدہ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 جنیوا(این این آئی)اقوام متحدہ نے پاکستان میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں پر حملوں اور تشدد کی دھمکیوں کے واقعات میں اضافے پر تشویش کااظہار کیاہے۔اقوامِ متحدہ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ دھمکیوں اور تشدد کا سامنا کرنے والوں کو تحفظ کے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ترجمان روپرٹ کول ویل نے جنیوا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں، بالخصوص خواتین اور اقلیتوں کیخلاف آن لائن اور آف لائن تشدد پر اکسانے کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویش ناک ہیں۔ترجمان نے کہا کہ حالیہ واقعات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ توہینِ مذہب کے قانون کو انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اور فن کاروں کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ

مزید :

صفحہ آخر -