کورونا سے پاکستان سمیت کئی ممالک میں بچوں کی شرح اموات بڑھنے کا خدشہ،اقوام متحدہ

کورونا سے پاکستان سمیت کئی ممالک میں بچوں کی شرح اموات بڑھنے کا خدشہ،اقوام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (این این آئی)اقوام متحدہ نے کورونا کی وباء کے باعث نوزائیدہ اور کم عمر بچوں کی زندگی بچانے والی کئی دہائیوں کی محنت پر پانی پھرنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وباء کے باعث پھر سے بچوں کی شرح اموات بڑھ سکتی ہے۔بچوں کے تحفظ کیلئے کام کرنیوالے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کے مطابق دو دہائیوں بعد 2019 میں 5 سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات سب سے کمی رہی تھی اور گزشتہ سال دنیا بھر میں صرف 52 لاکھ بچے موت کا لقمہ بنے۔ رپورٹ کے مطابق 1990 میں ایک کروڑ 25 لاکھ بچے قابل علاج بیماری کے باعث لقمہ اجل بنے تھے اور اب کورونا کی وجہ سے دوبارہ بچوں کی شرح اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔ کورونا کی جاری عالمی وباء اس حوالے سے تمام تر پیشرفت کو ریورس کرسکتی ہے۔پاکستان کو صحت سے متعلق سب سے متاثرہ ممالک میں شامل کیا گیا ہے جہاں والدین بھی انفیکشن کے خوف، نقل و حمل میں مشکلات، خدمات اور سہولیات کی معطلی یا بندش، موزوں اور دستانے جیسے ذاتی حفاظتی سازوسامان کی قلت اور مالی پریشانوں کی وجہ سے صحت مراکز سے گریز کرتے ہیں۔افغانستان، بولیویا، کیمرون، وسطی افریقی ممالک، لیبیا، مڈغاسکر، سوڈان اور یمن بھی سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔ گرمیوں کے موسم میں 77 ممالک میں کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 68 فیصد کم عمر بچوں کوطبی معائنے اور حفاظتی ٹیکوں میں رکاوٹیں درپیش ہیں۔ 52 فیصد ممالک میں بیمار بچوں کے لیے صحت کی خدمات میں رکاوٹوں اور 51 فیصد غذائیت سے متعلق انتظام کے لیے خدمات میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
خدشہ

مزید :

صفحہ آخر -