باطل نظام میں کسی کی عزت محفوظ نہیں،پٹوار خانوں میں ظلم ہے،سراج الحق

باطل نظام میں کسی کی عزت محفوظ نہیں،پٹوار خانوں میں ظلم ہے،سراج الحق

  

نارووال (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ انڈیا نے پہلے کشمیر پر قبضہ کیا اب ریاست کو بھار ت کا حصہ بنادیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرسید سیف اللہ خالد گیلانی آستانہ عالیہ قادریہ کوٹلی پلاٹ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دن اعدادو شمار کے مطابق 12 لاکھ سے زائد ہندو مقبوضہ کشمیر آئے اوران کو ڈومی سائل دیئے گئے جس کی وجہ سے کشمیر میں مسلم اکثریت اقلیت میں تبدیل ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں کرپشن ہے ملک کی عدالتوں میں قرآن کا نظام نہیں ہے،خاتون بچوں کے ساتھ جا رہی تھی اس کی عصمت دری کی گئی،دوسری طرف 5 سالہ بچی مروا کو مار دیا گیا،اس باطل نظام میں کسی کی عزت محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کی تحصیلوں اور پٹوار خانوں میں ظلم ہے اس ملک کے ایوانوں میں وہ لوگ برا جمان ہیں جن کا اسلام، نظریہ پاکستان سے کوئی تعلق نہیں وہ صرف پلاٹوں میں پراپرٹی، شوگر ملوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ ایک مافیا ہے جس نے 22 کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -