اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتالوں سے عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرینگے،  یاسمین راشد

       اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتالوں سے عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرینگے،  یاسمین ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس، سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ عمرفاروق،ٹیکنیکل ایڈوائزرڈاکٹر اختررشید ودیگرافسران نے شرکت کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران چار نئے بننے والے ہسپتالوں کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائز ہ لیا۔سیکرٹری صحت کیپٹن (ر)محمد عثمان یونس نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کوصوبہ میں جاری ترقیاتی سکیموں  کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب بھر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتالوں سے عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے۔چار نئے بننے والے ہسپتالوں کے پی سی ون جلد تیارکرلئے جائیں گے وزیر اعظم عمرا ن خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں ریلیف دیں گے ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کئی دہائیوں سے عوام کو صحت کی سہولتوں سے محروم رکھاگیا۔جاری ترقیاتی منصوبوں پر معیاراور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجارہا۔صوبائی وزیر صحت نے مزید کہاکہ گڈگورننس سڑکوں اور پلوں سے نہیں بلکہ عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی سے آتی ہے۔وزیر اعلیٰ سردارعثمان بزدار کی قیادت میں سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے  جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیاجائے گا۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس جاری ترقیاتی منصوبوں کی خودنگرانی کریں۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -