ہم نے نعرے نہیں لگائے خدمت کا ریکارڈ بنایا،یونٹی گروپ

ہم نے نعرے نہیں لگائے خدمت کا ریکارڈ بنایا،یونٹی گروپ

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ٹیپ نارتھ زون کے 12 ستمبر 2020 ء کو ہونیوالے انتخابات کے سلسلے میں یونٹی گروپ کا آخری انتخابی جلسہ،ٹیپ اور ہوپ ممبران کی شرکت،ٹیپ کوہائی جیک کر لیا گیا ہے،اب ایسے آزاد کرانے اور خود مختار بنانے کیلئے میدان میں آئے ہیں۔یونٹی گروپ کے پینل میں وہ امید وار ہیں جنہوں نے گھروں کو گروی رکھ کر ٹریڈ کو بچایا ہے لاہور آفس ٹیپ کو خرید کر دینا ہمارا کریڈٹ ہے 12 ستمبر کو ممبران یونٹی گروپ کو کامیاب کرائیں لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونیوالے پروگرام سے ڈاکٹر شریف بلوچ،اشفاق احمد مرزا، ملک ارم ظہور، رفاقت بٹ،شاہد رفیق،حاجی مقبول،چوہدری عادل کا اور دیگر خطاب۔ کارپوریٹ کلاس کے امیدوار الحیات انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹیو سابق چیئرمین ٹیپ ڈاکٹر شریف بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹیپ نے ہمیں غلام بنا دیا ہے 12 ستمبر کو آزاد کرائیں گے30 کروڑ کا حساب مانگتے مانگتے اب پتہ چلا ہے 15 کروڑ رہ گیا ہے حساب نہیں دیا جا رہا کامیاب ہو کر سپریم کونسل بنائیں گے اور ٹیپ کو زندہ کریں گے۔ سابق چیئرمین اور کارپوریٹ کلاس کے امیدوار اشفاق احمد مرزا نے کہا یونٹی گروپ قربانیوں کی داستان ہے۔ ہم نے نعرے نہیں لگائے خدمت کا ریکارڈ بنایا ہے اللہ کا شکر ہے یونٹی گروپ کو اعزاز حاصل ہے جب ٹریول ایجنٹ کی گارنٹیاں داؤ پر لگی ہوئی تھیں ہم نے اپنے گھر گروی رکھ کر گارنٹیاں بنوائیں اشفاق مرزا نے کہا اسی طرح دن رات ایک کر کے میرٹ پر ووٹ یونٹی کا حق ہے۔رفاقت بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم اصول مند امیدوار لائے ہیں۔ ملک ارم ظہور نے کہا 12 ستمبر کو پورے پینل کو کامیاب کرائیں۔چوہدری عادل نے خطاب کرتے ہوئے کہا یونٹی گروپ کی 1999 میں ہم نے بنیاد رکھی ہم نے 12 سال کے حسابات دو دن میں مکمل کرائے ہم ہوپ میں بھی سیاسی نظام لائیں گے۔حاجی مقبول احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا اشفاق مرزا اور ڈاکٹر شریف بلوچ ٹریڈ کا سرمایہ ہیں ہوپ اور ٹیپ مل کر کام کریں۔شاہد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا نئی قیادت ٹیپ کا ہیڈ آفس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرائے ایک دوسرے کو گرانے کی سیاست ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

یونٹی گروپ

مزید :

صفحہ آخر -