ہوپ انتخابات، خدمت گروپ  نے شیخ جعفر حسین اور حافظ شفیق کاشف کو میدان میں اتار دیا

ہوپ انتخابات، خدمت گروپ  نے شیخ جعفر حسین اور حافظ شفیق کاشف کو میدان میں ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ پنجاب کا انتخابی معرکہ خدمت گروپ کے چیئرمین حاجی مقبول احمد نے 19ستمبر2020ء کو ہونے والے انتخابات کے لئے لاہور اور فیصل آباد سے سینئر ترین اور تجربہ کار حج آرگنائزر کو میدان میں اتار دیا، جنوبی پنجاب والوں کو متفقہ امیدوار لانے کے لئے وقت دے دیا۔ حاجی مقبول احمد نے لاہور سے تعلق رکھنے والے ورلڈ ٹورز کے چیف ایگزیکٹو شیخ جعفر حسین اور فیصل آباد کے ہر دل عزیز شخصیت سابق چیئرمین ہوپ پنجاب حافظ شفیق کاشف کو خدمت گروپ کا امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے 3ایگزیکٹو ممبران کے لئے دو امیدوار ہم دے رہے ہیں جنوبی پنجاب والے ایک امیدوار فائنل کریں۔ حاجی مقبول نے کہا 3نشستوں کے لئے 3امیدوار ہی دیں گے۔ ایک کا اعلان بعد میں ملتان سے کریں گے۔

ہوپ انتخابات

مزید :

صفحہ آخر -