توہین عدالت کی درخواستیں   وفاقی سیکرٹری داخلہ،ڈائریکٹر ایچ  آر لیسکو کونوٹس، جواب طلب

 توہین عدالت کی درخواستیں   وفاقی سیکرٹری داخلہ،ڈائریکٹر ایچ  آر لیسکو ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے توہین عدالت کی درخواست پروفاقی سیکرٹری داخلہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے،احمد عثمان سمیت 3درخواست گزاروں کی جانب سے ترقی نہ دینے پر وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر خلاف توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ وہ وزارت داخلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدہ پر فرائض انجام دے رہے ہیں، محکمے نے سینئر ترین ہونے کے باوجود ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر ترقیاں نہیں دیں عدالت نے درخواستیں دادرسی کیلئے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیاجس پر عمل نہیں کیا گیا عدالتی حکم پرعمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے، عدالت سے استدعاہے کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے بھرتی نہ کرنے پر ڈائریکٹر ایچ آر لیسکو عازیہ شعیب کے خلاف ڈائرتوہین عدالت کی درخواست پر  نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے،جسٹس شاہد وحید نے شہری فیاض احمد کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ محکمہ لیسکو میں بل ڈسٹری بیوٹرز کی بھرتیوں کا اشتہار دیا گیا، تحریری امتحان اور انٹرویو میں کامیاب ہو کر میرٹ لسٹ میں نام آگیا  میرٹ پر آنے کے باوجود بل ڈسٹری بیوٹرز کی پوسٹ پر تقرر نہیں کیا گیا عدالت نے درخواست دادرسی کے لئے ڈائریکٹر ایچ ار لیسکو کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیاتھا،عدالتی حکم پرتاحال عمل درآمد نہیں کیاگیا جو توہین عدالت ہے،ڈائریکٹر ایچ ار لیسکو کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نوٹس جاری 

مزید :

صفحہ آخر -