آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مانچسٹر  (اے پی پی) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج  شام پانچ بجے مانچسٹر کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ انگلینڈ کے ون ڈے سکواڈ کی قیادت آئن مورگن کریں گے۔ آسٹریلوی ٹیم آرون فنچ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا کو تین ٹی 20  میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔
 انگلینڈ نے پہلا میچ 2 رنز جبکہ دوسرا میچ 6 وکٹوں سے جیتا تھا، تیسرے میچ میں کینگروز 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا  دوسرا میچ 13 ستمبر اور تیسرا اور آخری ون ڈے 16 ستمبر کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچ اولڈ ٹریفورڈ، مانچسڑ میں کھیلے جائیں گے۔