عدالت کا معاوضے کی ادائیگی کیلئے  دائر درخواست پرسینئر جی ایم  پاکستان ریلوے کوفیصلہ کرنے کا حکم

عدالت کا معاوضے کی ادائیگی کیلئے  دائر درخواست پرسینئر جی ایم  پاکستان ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے مرحوم ریلوے ملازم کی بیوہ کی معاوضے کی ادائیگی کے لئے دائر درخواست پرسینئر جی ایم پاکستان ریلوے کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست گزار بیوہ نرگس بیگم کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف تھا کہ شوہر حبیب الرحمن پاکستان ریلوے میں افسر تھا، ان کا دوران سروس انتقال ہو گیا،جس کے بعد وزیراعظم پاکستان اسسٹنس پیکیج کے تحت 22 ملین روپے معاوضہ کی ادائیگی کا حکم ہوا، چار سال گزر جانے کے باوجود محکمہ معاوضہ کی ادائیگی نہیں کررہا، عدالت سے استدعاہے کہ درخواست گزار کو معاوضہ کی ادائیگی کا حکم دیاجائے۔

معاوضہ ادائیگی

مزید :

صفحہ آخر -