بیٹے کی جانب سے بابا کا خطاب سب سے پسندیدہ،شعیب

      بیٹے کی جانب سے بابا کا خطاب سب سے پسندیدہ،شعیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ بابا کا خطاب سب سے پسندیدہ ہے  ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شعیب ملک نے بتایا کہ انھیں سالوں کے دوران کئی خطابات ملے، تاہم بابا کا خطاب سب سے پسندیدہ ہے۔اپنے پیغام میں شعیب ملک نے یہ بھی لکھا کہ اس خطاب کیلئے اس چھوٹے بچے (اذہان)کا شکریہ۔شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کا شکریہ ادا کیا۔اپنے پیغام کے ساتھ انھوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک اپنے بیٹے کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔