منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر16 ستمبر کو سماعت ہوگی 

  منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر16 ستمبر کو سماعت ہوگی 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس سردار احمد نعیم اور مسٹرجسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویژن بنچ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت کی 16ستمبر کوسماعت کرے گا،اس سلسلے میں کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے، میاں شہباز شریف کی اس کیس میں عبوری ضمانت منظور ہوچکی ہے جس کے بعد گرمی کی چھٹیوں کے باعث کیس سماعت کے لئے مقرر نہیں ہو سکا تھا،میاں شہباز شریف 16 ستمبر کو عدالت عالیہ میں پیش ہوں گے۔

درخواست ضمانت

مزید :

صفحہ آخر -