توہین عدالت کی درخواست، ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو مظہر علی کو نوٹس، جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو مظہر علی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے جسٹس شاہد وحید نے ٹھیکیدار عظیم اکبر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ غیر مجاز اتھارٹی نے انکم ٹیکس کی ادائیگی کا نوٹس دے دیاہے ٹیکس نوٹس کے خلاف مشنر ان لینڈ ریونیو کو اپیل کی ائن فلو ہونے پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا،عدالت نے اس کی درخواست دادرسی کے لئے ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو کو بھجوا تے ہوئے قانون کے مطابق زیر التواء درخواست پر فیصلے کا حکم دیاتھا،عدالت کے 23جون 2020 ء کے حکم پرعمل درآمد نہیں کیا جارہا عدالت سے استدعاہے کہ ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی عمل میں لائی جائے۔
جواب طلب