ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت انوائرمنٹل ٹرییونلز میں ممبرز کی تعیناتی کا حکم

  ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت انوائرمنٹل ٹرییونلز میں ممبرز کی تعیناتی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس جوادحسن نے پنجاب حکومت انوائرمنٹل ٹرییونلز میں ممبرز کی تعیناتی کا حکم دے دیا ہے،عدالت نے سیکرٹری ماحولیات کو 30 ستمبر کو عمل درآمد رپورٹ سمیت طلب کر لیا ہے دوران سماعت فاضل جج نے قراردیا کہ ماحولیاتی آلودگی کے معاملات نمٹانے کے حوالے سے پنجاب انوائرنمنٹل اہم ادارہ ہے،پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایکٹ کے تحت ٹریبونلز کے ممبران تعینات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیارکیا گیا کہ پنجاب انوائرنمنٹل ٹریولز جیسے اہم ادارے کے دو ممبرز کی آسامیاں عرصہ دراز سے خالی ہیں،ممبرز کی یہ آسامیاں مکمل ہونے تک کا ٹربیونل فعال نہیں ہو سکتا،فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نے بھی صارفین کو انصاف کی فراہمی کے لئے ٹریبونلز اور اسپیشل کورٹس میں تعیناتیاں مکمل کرنے کا حکم دیاہے نیشنل جوڈیشل ساز کمیٹی کے فیصلے کے باوجود ابھی تک ماحولیاتی ٹریبونلز میں تعیناتیاں کیوں مکمل نہیں؟فاضل جج نے حکم دیاکہ حکومت ماحولیاتی ٹربیونلز میں تعیناتی مکمل کرے اور آئندہ سماعت پر رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔
تعیناتی کا حکم

مزید :

صفحہ آخر -