پبلک سروس کمیشن میں عمر کی حد میں رعایت نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

  پبلک سروس کمیشن میں عمر کی حد میں رعایت نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے امتحانات ملتوی ہونے پرپنجاب پبلک سروس کمیشن میں امیدواروں کو عمر کی حد میں رعایت نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے،ہائر ایجوکیشن میں لیکچرار کی اسامیوں پر عمر کی مقررہ حد ختم ہونے پر امیدوار احتشام علی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں چیئرمین پبلک سروس کمیشن ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر لیکچرار کی اسامی کے لئے اپلائی کیا،لیکچرار کی اسامی کے ٹیسٹ کورونا وائرس کے باعث بروقت نہیں ہوسکے،ٹیسٹ میں تاخیر کے باعث زائد العمر ہو چکے ہیں،لیکچرار کی ملازمت کے لئے دی گئی عمر کی حد گزرنے کے بعد پی پی ایس سی نے ٹیسٹ کے لئے نا اہل قراردیا،پی پی ایس سی کی جانب سے اعلان کردہ گریڈ 17 کی اسامیاں التوا کا شکار ہوئیں،ٹیسٹ کے التوا کی وجہ سے ہزاروں طلباء سرکاری ملازمت کے امتحان میں حصہ لینے سے محروم ہوچکے ہیں،پی پی ایس سی میں شکایت کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی،سکول،کالجوں،اور جامعات میں دیئے گئے ریلیف کی طرح ہمیں بھی ریلیف فراہم کیاجائے،رعایت ملنے سے سیکڑوں طلباء نوکری حاصل کر سکیں گے اورعمر کی مقرر حد میں رعایت ملنے سے ہزاروں امیدوار اس مقابلے میں حصہ لے سکیں گے،درخواست میں چیئرمین پی پی ایس سی کو تمام امیدواروں کو مقررہ عمر میں رعایت دیتے ہوئے امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان کروانے کی استدعابھی کی گئی ہے۔

چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -