جسٹس شوکت صدیقی نے فیصلے کیخلاف اپیل پر جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
اسلام آباد (این این آئی)ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت صدیقی نے فیصلے کیخلاف اپیل پر جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے معاملے پرفیصلے کیخلاف اپیل پر جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ کیس 15 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ موقف اختیار کیاگیاکہ 13 فروری کی سماعت میں کیس مارچ کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کیا گیا تھاموقف اختیار کیاگیاکہ کیس میں عوامی مفاد,عدلیہ کی آزادی,قانون کی حکمرانی جیسے اہم سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ موقف اختیار کیاگیاکہ کیس میں درخواست گزار کے آئینی اور قانونی حقوق جڑے ہیں۔
جسٹس شوکت صدیقی