وزارت داخلہ غیر قانونی غیرملکیوں کو فوری ملک بدر کرے،رحمان ملک

  وزارت داخلہ غیر قانونی غیرملکیوں کو فوری ملک بدر کرے،رحمان ملک

  

 اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ قائمہ کمیٹی نے غیر ملکیوں کو خلاف قانون ویزا اجرا کرنے کیخلاف قرار داد منظور ہوگئی۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں رحمان ملک نے کہا کہ وزارت داخلہ غیر قانونی غیرملکیوں کو فوری ملک بدر کرے اور 6 ہزارغیرملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجرا میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔کمیٹی چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے غیرملکیوں کو خلاف قانون ویزا اجرا کیخلاف قرارداد پیش کی گئی جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا، قرارداد میں غیر ملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجرا میں وزارت داخلہ کے ملوث افراد کو سخت سزا دینے کی تجویز دی گئی ہے، جب کہ قرارداد میں غیر قانونی غیر ملکیوں کو سزا اور فوری ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔رحمان ملک نے کہا کہ غیرملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجرا میں ملوث افراد کو معلوم کرکے سزا دی جائے۔

رحمان ملک

مزید :

صفحہ آخر -