ژاؤ جنگ کا بیجنگ ہیڈ کوارٹر تبادلہ،نونگ رونگ پاکستان میں نئے چینی سفیر مقرر

    ژاؤ جنگ کا بیجنگ ہیڈ کوارٹر تبادلہ،نونگ رونگ پاکستان میں نئے چینی سفیر ...

  

اسلام آباد (این این آئی)چین نے پاکستان کیلئے نئے سفیر کی تقرری کر دی۔ذرائع کے مطابق نونگ رونگ کو پاکستان کیلئے بطور سفیر مقرر کیا گیا ہے۔نونگ رونگ چین میں ایک صوبائی حکومت میں بطور وزیر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ پاکستان میں موجودہ چینی سفیر ژاو جنگ کا بیجنگ میں ہیڈکواٹرز میں تبادلہ کیا گیا ہے،ژاو جنگ کی پاکستان میں تقرری کی مدت میں تین سال مکمل کرنے کیلئے دو ماہ باقی تھے۔ ذرائع کے مطابق نو تقرر شدہ چینی سفیر نونگ رونگ کا تجارت اور کامرس میں وسیع تجربہ موجود ہے،اس سے قبل نونگ رونگ پاکستان میں کسی قسم کی ذمہ داری ادا نہیں کر چکے۔نونگ رونگ کی تقرری کو ایک سیاسی تقرری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سبکدوش چینی سفیر ژاو جنگ جلد اپنی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔

نونگ رونگ

مزید :

صفحہ آخر -