بھارت میں پھنسے مزید  74پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

بھارت میں پھنسے مزید  74پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  

اسلام آباد (این این آئی)بھارت میں کورونا وباء کے باعث عائد پابندیوں کی وجہ سے پھنسے مزید 74پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی کے مطابق جمعرات کو بھارت میں پھنسے مزید 74پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔پاکستانی اٹاری واہگہ سرحد کے ذریعے واپس لوٹے۔ 20مارچ سے اب تک بھارت میں پھنسے 760 پاکستانی وطن واپس لوٹ چکے۔ پاکستانی ہائی کمیشن بقیہ پھنسے پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

پاکستانی

مزید :

صفحہ آخر -