وزارت سائنس کی رویت ایپ بہت بڑی کامیابی، قبلہ ایاز

  وزارت سائنس کی رویت ایپ بہت بڑی کامیابی، قبلہ ایاز

  

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی رویت ایپ ایک بہت بڑی کامیابی ہے، وزارت سائنس آنے سے اور فواد چوہدری سے ملاقات کے بعد میری بہت سی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔ جمعرات کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پہنچے جس کے بعد وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزارت کے افسران کے ہمراہ قبلہ ایاز کو چاند کی رویت کے حوالے سے بریفنگ دی،۔ قبلہ ایاز نے فواد چوہدری کی چاند کے مسئلہ کو سائنسی بنیادوں پر حل کرنے کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی رویت ایپ ایک بہت بڑی کامیابی ہے، وزارت سائنس آنے سے اور فواد چوہدری سے ملاقات کے بعد میری بہت سی غلط فہمیاں دور ہوئیں، انہوں نے کہاکہ وزارت سائنس اور اسلامی نظریاتی کونسل کا علماء اور رویت حلال کمیٹی کے ممبران کو سائنسی اعتبار سے چاند کی رویت کے بارے روشناس کروانے کا اعادہ کیا۔فواد چوہدری نے کہاکہ میں مفتی منیب اور مولانا پوپلزء کو وزارت سایئنس اینڈ ٹیکنالوجی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں، مفتی منیب اور مولانا پوپلزئی میرے لیئے قابل احترام شخصیات ہیں، چاند کی رویت کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے تیار کی گئیں تجاویز بھی وفاقی وزیر فواد چوہدری کو پیش کی گئیں۔

قبلہ ایاز

مزید :

صفحہ آخر -