اینکر مرید عباس قتل کیس، ضمانت خارج ہونے پر عادل زمان عدالت سے فرار

    اینکر مرید عباس قتل کیس، ضمانت خارج ہونے پر عادل زمان عدالت سے فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (آئی این پی)اینکر مریدعباس قتل کیس میں ضمانت خارج ہونے ملزم عادل زمان عدالت سے فرار ہوگیا، جس پر سپریم کورٹ نے ملزم کو گرفتار کرکے واپس جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اینکر مرید عباس سمیت2افرادکے قتل کیس میں ملزم عادل زمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، عدالت نے عادل زمان کی رہائی کا حکم معطل کردیا، ضمانت خارج ہونے پر عادل زمان عدالت سے فرار ہوگیا۔جس پر سپریم کورٹ نے ملزم کو گرفتار کرکے واپس جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
 مرید عباس

مزید :

صفحہ آخر -