حافظ نعیم الرحمن کی صحافی  قیصر محمود کے انتقال پر تعزیت 

حافظ نعیم الرحمن کی صحافی  قیصر محمود کے انتقال پر تعزیت 

  

کراچی (پ ر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیرکراچی و انچارج  میڈیا سیل ڈاکٹر اسامہ رضی، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اقبال چوہدری نے سینئر صحافی قیصر محمود  کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے صحافت کے میدان میں مرحوم کی خدمات، صحافیوں کے حقوق اور آزادی صحافت کی جدو جہد پر ان کو خراج تحسین پیش کیاہے۔قبل ازیں سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اقبال چوہدری نے جنازے میں شر کت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -