کراچی میں ترقیاتی کام شروع کردیا ہے، نبیل گبول
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام شروع کردیا ہے،کراچی میں اسلام آباد طرزکی سڑکیں بنارہے ہیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ ہم توپہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ کراچی میں کام شروع کردیں لیکن وفاقی وزراء نے پریس کانفرنسز کی اور سندھ حکومت پرتنقیدکی اگر وفاقی وزراء اس قسم کی باتیں کریں گے تواختلافات پیداہوں گے، کراچی کیلیے802ارب روپے سندھ حکومت دے رہی ہے۔نبیل گبول نے کہا کہ افتخارشلوانی کو نہیں جانتا بطور کمشنر ان کی کارکردگی پسندنہیں تھی، افتخارشلوانی کوکون لیکرآیاکس نے دوستی نبھائی میں نہیں جانتا۔انہوں نے فیصل سبزواری کو لیاری کی سڑکیں دکھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ آئیں کلاکوٹ، چاکیواڑہ کی سڑکیں دکھاتاہوں۔پی پی رہنما نے کہاکہ نوازشریف پہلے بھی10سال باہر رہے واپس آکر وزیراعظم بن گئے،پاکستان میں قوانین مخصوص لوگوں کے مخصوص ہوتے ہیں نوازشریف کی صحت پرکھل کربات نہیں کرسکتا اگر وہ پاکستان آئیں گے توان کی پارٹی کیلیے اچھاہوگا نوازشریف واپس آئیں گے تو3ماہ سے زیادہ جیل میں نہیں رہیں گے۔