نیو کراچی: مبینہ مقابلے  میں ڈاکو ہلاک، اہلکار زخمی

  نیو کراچی: مبینہ مقابلے  میں ڈاکو ہلاک، اہلکار زخمی

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے نیوکراچی کے خمیسو گوٹھ میں بشیر چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔پولیس کے مطابق 3 پولیس اہلکار خمیسو گوٹھ کے بشیر چوک پر تلاشی کے لیے کھڑے تھے، اس دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔پولیس نے بتایاکہ جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ملزمان کی گولی پولیس اہلکار اسرار کے کان میں لگی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا ہے۔زخمی پولیس اہلکار اسرار کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -