نجی منی ایکسچینج کے مالک اور بیٹے سمیت 5 ملزمان گرفتار

 نجی منی ایکسچینج کے مالک اور بیٹے سمیت 5 ملزمان گرفتار

  

کراچی(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑی کارروائی نجی منی ایکسچینج کے مالک اور بیٹے سمیت پانچ ملزمان گرفتار 9 کروڑ سے زائد پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی برآمدکرلی ہے۔کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں اینٹی کرپشن سرکل نے السہارا ایکسچینج کے برنس روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن اور گلشن اقبال کے 4 دفاتر پر چھاپہ مارا۔9 کروڑ سے زائد مالیت کی پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی اور حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ نجی ایکسچینج کے مالک اور بیٹے سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ کے مطابق کارروائی کے دوران ساڑھے 9 کروڑ سے زائد مالیت کی حوالہ ہنڈی کے ریکارڈ مل گئے، چھاپوں کے دوران پاکستانی کرنسی، امریکی ڈالر، یورو، پانڈ، کینیڈین ڈالر، یو اے ای کے درہم اور تھائی کرنسی ملی ہے۔منیر شیخ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے ٹیلیگراف ٹرانسفر کے میسجز ملے ہیں، السہار ایکسچینج کے مالک رحمت اللہ اور ان کا بیٹا علی محبوب کو گرفتار کرلیا گیا، السہارا ایکسچینج کافی عرصے سے حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ کر رہا تھا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -