کراچی، ملزمان نومولود بچے کو گھر کی دہلیز پر چھوڑ کر فرار

  کراچی، ملزمان نومولود بچے کو گھر کی دہلیز پر چھوڑ کر فرار

  

کراچی(کرائم رپورٹر)  کورنگی میں اغوا کار مقدمہ درج ہوتے ہی نومولود مغوی بچے کو گھر کی دہلیز پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں نومولود بچے کے اغوا کا پراسرار معاملہ سامنے آیا ہے، لیکن اس اغوا کی واردات میں نہ دشمنی کا کوئی عنصر سامنے آیا اور نہ ہی اغوا کاروں نے مغوی کی رہائی کیلئے تاوان کا مطالبہ کیا۔اس حوالے سے بچے کے اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا کہ5دن کے بچے کو دو افراد رکشے سے چھین کر فرار ہوگئے تھے،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ کورنگی زمان ٹاون تھانے میں درج کرلیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد رات کے کسی وقت اغوا کار بچے کو گھر کی دہلیز پر چھوڑ کر فرار ہوگئے، یہ واقعہ3 روز قبل پیش آیا، رشتے داروں کا آپسی معاملہ لگتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -