وائس آف پیپلز کا عمارت منہدم ہونے پراظہار افسوس

  وائس آف پیپلز کا عمارت منہدم ہونے پراظہار افسوس

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وائس آف پیپلز آرگنائزیشن کے صدر راجہ بشارت نے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں عمارت زمین ہونے کے باعث قیمتوں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ کے ذمہ دار ایس بی سی اے کے افسران ہیں۔رفاعی پلاٹ پر غیر قانونی عمارت تعمیر کرانے والے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے۔جمعرات کو جاری بیان میں راجہ بشارت نے کہا کہ کراچی میں ایس بی سی اے کی نااہلی کے باعث عمارتیں گرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ رواں برس کے دوران کراچی میں کسی رہائشی عمارت کے گرنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے لیکن متعلقہ حکام کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ نہیں رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔اب یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ زمین بوس ہونے والی عمارت غیر قانونی تھی۔عمارت کی زمین کے نقشے سے ظاہر ہوتاہے کہ عمارت غیرقانونی ہونے کے باوجود ایس بی سی اے نے کوئی ایکشن نہ لیا۔راجہ بشارت نے کہا کہ ایس بی سی اے کے حکام نے شہریوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگادیا ہے۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران بھاری رقوم لیکر نقشے پاس کر کے ایسی غیر قانونی تعمیرات کراتے ہیں جس طرح کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں عمارت تعمیر کرائی گئی جو منہدم ہو چکی۔ انہوں نے  کہا کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی و دیگر محکموں کے ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی ہونی چاہئے تاکہ اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوں۔انہوں نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے کہا کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیں اور شہر میں ایسی تمام عمارتوں کو جو مخدوش ہیں فوری خالی کرا کر حادثے سے بچا جائے۔راجہ بشارت نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جلد ایس بی سی اے کی مجرمانہ غفلت کے خلافف عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -