کراچی:رینجرزکی کارروائیاں  10ملزمان کو گرفتار

  کراچی:رینجرزکی کارروائیاں  10ملزمان کو گرفتار

  

کراچی(کرائم رپورٹر) پاکستان رینجرزسندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ترجمان رینجرزکے مطابق کورنگی اورفیروزآباد کے علاقوں میں رینجرزنے کارروائیاں کرتے ہوئے6ملزمان کو گرفتارکرلیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ترجمان کے مطابق بغدادی، کلری اور چاکیواڑہ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان  کوگرفتار کرلیا،جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -