تنویر اعوان ظہبی گروپ آف  کمپنیز کے سی ای او تعینات 

  تنویر اعوان ظہبی گروپ آف  کمپنیز کے سی ای او تعینات 

  

کراچی(پ ر) ظہبی گروپ آف  کمپنیز نے تنویر اعوان کو گروپ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ الوریض اینڈ مارسل کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر تنویر اعوان اپنے ہمراہ 15 سال سے زائد عرصے کا شاندار تجربے سے لیس ہیں۔ انہوں نے مختلف کاروبار ی اداروں کی مالی، تجارتی اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنا کر انہیں کامیابی کے راستے پر گامزن کیا۔ ظہبی گروپ میں شمولیت سے قبل تنویر اعوان الوریض اینڈ مارسل، جی سی سی اور یورپ میں بین اینڈ کو اور شلوم برجر میں کام کرچکے ہیں۔ تنویر اعوان نے ناروے کی نارویجیئن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی جبکہ سوئزرلینڈ کے آئی ایم ڈی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ 

مزید :

صفحہ آخر -