ایس بی سی اے کی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مہم جاری

      ایس بی سی اے کی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مہم جاری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مہم جاری ہے اس حوالے سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں لیاقت آباد،گلبرگ،گلشن اقبال اور جمشیدٹاؤن سمیت شہر کے دیگرعلاقوں میں خلاف ضابطہ کمرشل،اضافی منزلوں سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر بھرپور کارروائیاں کی گئیں،متعددکو منہدم وسربمہر کردیا۔ڈائریکٹرجنرل آشکارداور کا مختلف علاقوں کااچانک دورہ انہدامی عمل کاخود جائزہ لیا، اس دوران واضح الفاظ میں  پورشن بلڈرزمافیااور خریدارعوام کوتنبیہ، انہدامی سلسلہ نہیں رکے گا،سرمایے کانقصان اور سخت قانونی کارروائی کاسامناکرناپڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے لیاقت آباد ٹاؤن  میں پلاٹ نمبر 7/319پر سامنے کی جانب تعمیرات اورچوتھی منزل کی آرسی سی چھت،پلاٹ نمبر 5/519،پرتیسری منزل اورپلاٹ نمبر 1/436،پرپانچویں منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی چھت،ناظم آباد کے علاقے میں پلاٹ نمبر 1/2،بلاک 3-F،پر آرسی سی تیسری منزل،پلاٹ نمبر 5/1،بلاک 1-F،پر چوتھی منزل،پلاٹ نمبر 5/21،بلاک 3-F،تیسری منزل کی چھت اور چوتھی منزل کے کالمزاورپلاٹ نمبر3/1،بلاک 3/1،بلاک 3-B،پر چوتھی منزل کو منہدم کردیاجبکہ گلبہار کے علاقے میں پلاٹ نمبر 167،گلبہارنمبر 1،پرچوتھی منزل،پلاٹ نمبر 19/4لیاقت چوک گلبہارپرتیسری منزل کی آرسی سی چھت کومنہدم کردیا اورعلامہ عثمانیہ میں پلاٹ نمبر 114اورپلاٹ نمبر 115پر تیسری منزل کے آرسی سی کالمز کو منہدم کردیاگیا۔علاوہ ازیں ڈیمالیشن ٹیم نے گلبرگ ٹاؤن کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں پلاٹ نمبر R-53،بلاک 9،پر چوتھی منزل، پلاٹ نمبرR-49،بلاک 15،پرتیسری منزل کی تعمیرات اورپہلی دوسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی کالمزاورپلاٹ نمبر LS-18،بلاک 9،پر چوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروں کو منہدم کردیاگیا۔

مزید :

صفحہ آخر -